حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار 17 نومبر 2024 کی دوپہر کو اپنی معمول کی ملاقاتوں کے تحت لبنان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر جناب مجتبیٰ امانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
جناب مجتبیٰ امانی لبنان میں صیہونی حکومت کے پیجر دھماکوں کے دہشت گردانہ اقدام میں زخمی ہو گئے تھے اور ان کی آنکھ اور ہاتھ میں چوٹ آئي تھی۔ انھوں نے اس ملاقات میں اپنی صحت کے سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کو آگاہ کیا۔